سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو مارا گیا

سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو مارا گیا
سرگودھا کے تھانہ صدر کی حدود میں مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تین ڈاکوؤں نے چک نمبر 20 شمالی میں راہگیر سے راہزنی کی واردات کی ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول محمد شیر چک 20 شمالی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا .وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی. ،باغ میں چھپے ڈاکوؤں کی فائرنگ پر پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ، فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک نعش ملی۔ پولیس کے مطابق نعش کی شناخت بلال علی کے نام سے ہوئی البتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ،جو کے موقع سے فرار ہو گئے. مقتول محمد شیر اور ملزم بلال کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزم گیارہ سے زائد راہزنی و قتل کے مقدمات میں ملوث تھا ۔ ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ اور پسٹل 30 بور برآمد ہوا ہے ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کی تلاش جار ی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔