سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔‘شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ #Pakistanforall #LetsTalk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 25, 2022
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘ تفصیل کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘