پنجاب بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور : پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکای اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ محکمہ تعلیم پنجاب نےگرمی کی شدید لہر کی وجہ سے نجی اسکولوں کو اوقات کارکم کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کےنجی اسکول 27 مئی سے اوقات کار 11 بجے تک کردیں جبکہ اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔