پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی : یوتھ ونگ سندھ کے صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو چھوڑ دیا۔ ایم پی اے عباس جعفری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی پہلے بھی مذمت کی ہے اور اب بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے اور بنیادوں کو چھیڑا نہیں جاتا، میں پارٹی رکنیت اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد آئی سی یو میں ہیں، اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان بعد میں کروں گا۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔ کچھ دیر قبل ملائیکہ بخاری، مسرت جشمید چیمہ، جمشید چیمہ اور سنیٹر عبدالقادر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی، ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ، ایم این اے جے پرکاش، ایم پی اے بلال غفار، ایم پی اے عمر عمری، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، ایم پی اے سنجے گنگوانی اور ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ بھی تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔