آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا ۔اس کے علاوہ انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کے لیےکل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4 لاکھ 50 ہزا ڈالر آئے ، انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر، سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو ایک ، ایک لاکھ ڈالر ملے گا ۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔