یوٹیوب نے اسٹوریز فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

یوٹیوب نے اسٹوریز فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا
معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اسٹوریز فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیوب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اب کمپنی کی جانب سے اسٹوریز کی بجائے کمیونٹی پوسٹس اور مختصر ویڈیوز کے سیکشن شارٹس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔26 جون 2023 اسٹوریز پوسٹ کرنے کے لیے آخری دن ہوگا جس کے بعد اسے مزید استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ 26 جون کو پوسٹ کی جانے والی اسٹوریز 3 جولائی تک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی جس کے بعد یہ فیچر باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گا۔ کمپنی کایہ بھی کہنا ہے کہ صارفین کو پہلے ہی شارٹس، لائیو اور کمیونٹی پوسٹس کی شکل میں ایسے ٹولز فراہم کیے جاچکے ہیں جو ان کے ناظرین کو انگیج رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ فیچر 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کمیونٹی پوسٹس کا فیچر حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا جو اسی وقت استعمال کرنا ممکن ہے جب کسی یوٹیوب چینل پر ایک ہزار سبسکرائبرز ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔