سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا
اسلام ٓباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لاجر بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا مختصر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 31 مئی کو ہوگی ، سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے . عدالت کی جانب سے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا. آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کی تشکیل کیخلاف عمران خان سمیت دیگر کی درخواستیں پر حکم جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا،م بینہ آڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف خلاف چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔