پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں ، اپنی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں ،9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،نہ ہمارا دین اس کی تربیت دیتا ہے نا ہمارا گھر اس کی تربیت دیتا ہے۔ خیال رہے کہ شیری مزاری ، فواد چوہدری سمیت متعدد ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔