(محمدساجد )گذشتہ روز برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑا، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے فخرزمان سے رپورٹرز نے مختلف سوالات کئے، اعظم خان کے بارے نامناسب سوال پوچھنے پر فخرزمان نے رپورٹر کو کرارا جواب دیا، ٹویٹرپر اعظم خان کا نام ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی تھی، میچ کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر فخرزمان پریس کانفرنس کررہے تھے کہ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ ’ٹیم کے اندر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو سفارش سے آتے ہیں جیسے اعظم خان کی فٹنس بالکل اچھی نہیں ہے، تو کیا ایسے پلیئرز کی جگہ دوسروں کا چانس ملنا چاہیے؟
فخرزمان نے تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا ’ اگر ٹیم آپ بنائیں تو آپ اعظم خان کو نہ لینا، اظہر محمود اور بابراعظم نے ٹیم بنائی ہے، باقی سلیکٹرز بھی ہوتے ہیں، جس طرح آپ نے بات کی اس سے ایک قسم کی کھلاڑیوں کی تذلیل ہوتی ہے، اعظم خان اس اسٹیج پر ایسی کرکٹ کھیل رہا ہے اور آپ دیکھوں وہ کیسے محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔
فخرزمان نے مزید کہا ’ اگر آپ سی پی ایل کی اُس کی پرفارمنس نکال لیں تو ٹورنامنٹ کے بعد جو ٹیم بنتی ہے اس میں ان کا نام ہوتا ہے، تو ٹیم اور مینجمنٹ نے بھی اعظم خان کو اس وجہ سے سلیکٹ کیا ہے، ہمیں بھی چاہیے تھوڑی سرچ کرلیں یہ فلاں لڑکا کیسے ٹیم میں آیا ہے، میں آپ کو بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ سفارش پر آئے ہیں۔
A journalist called Azam Khan "parchi" and Fakhar Zaman got angry ????
— Farid Khan (@_FaridKhan) May 26, 2024
What a response by Fakhar. Dil jeet lia, Fouji ❤️❤️❤️#tapmad #HojaoADFree #ENGvPAK #PAKvsENG pic.twitter.com/1LsqbpcZF4