تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک کتنے تاجر رجسٹرڈ ہوئے؟ اہم تفصیلات جاری

تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک کتنے تاجر رجسٹرڈ ہوئے؟ اہم تفصیلات جاری

(ویب ڈیسک )  ایف بی آر نے حکومت کی تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک رجسٹریشن کروانے والے تاجروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے کہا ہے کہ  25 مئی تک 18 ہزار 371 کاروباری افراد تاجر دوست اسکیم پر رجسٹرڈ ہوچکے۔

ایف بی آر کے مطابق 25مئی تک کراچی سے 5 ہزار 303،لاہور سے 5 ہزار 112 تاجر رجسٹرڈ ہوئے،  اسلام آباد سے اب تک 1 ہزار 567 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں،  راولپنڈی سے 2 ہزار 138،پشاور سے 1 ہزار 534 تاجر رجسٹرڈ ہوئے، کوئٹہ سے تاجر دوست اسکیم پر 980 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ   تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم سنگ میل ہے، تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔

Watch Live Public News