ٹی ایل پی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ٹی ایل پی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔ قرضہ نہ لینے کا نعرہ لگانے والے آئی ایم ایف کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ الیکشن 2023 کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ الیکشن قبل از وقت ہوئے تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ تمام جماعتوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے۔ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عوام الیکشن میں تحریک لبیک کا بھرپور ساتھ دیں۔ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک میں ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا دعویٰ کرنے والے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن ذاتی مقاصد میں مصروف ہیں، الزام تراشی اور ذاتی دشمنیوں نے ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔