کراچی : ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے. انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا. انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی سے مثبت زون میں آگئی ۔ مارکیٹ میں 31 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ کا 100 انڈیکس 45 ہزار 450 کی سطح پر پہنچ گیا ہے.