آج کے میچ کو ’بدلہ‘ قرار دینا درست نہیں

آج کے میچ کو ’بدلہ‘ قرار دینا درست نہیں

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے واقعے کے باوجود نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ پاکستان کیخلاف سیرسیز کو چھوڑنا شرمناک تھا ، آج کے میچ کو بدلہ قرار نہ دیا جائے.

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ستمبر میں بلیک کیپس کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد وہ مایوس تھے۔واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے قبل کیویز نے سیکیورٹی خطرات کاجواز بنا کر سیریز کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان میں اپنی دو طرفہ سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاملے پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ اور پوری پاکستانی قوم نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا تھا، ولیمسن نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

کین ولیمسن کا ورچوئل پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب توجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے، یہ واقعی ایک مایوس کن صورتحال تھی۔ میں جانتا ہوں کہ جو ٹیم وہاں موجود تھی وہ اس موقع کا بہت زیادہ انتظار کر رہی تھی اور پاکستان میں کرکٹ کھیل رہی تھی، اور یہ ایک حقیقی شرم کی بات ہے کہ وہ آگے نہیں بڑھ سکی۔

انہوں نے دبئی میں اتوار کو ہندوستان کے خلاف اپنا بہترین آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے واقعے کے باوجود نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کو ہرا کر گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں فیورٹ بن گئی ہے۔ ہمارا فوکس میچ پر ہے، پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹیج ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔