نیوزی لینڈ کے بلےباز چیڈبوس نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے بلےباز چیڈبوس نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: نیوزی لینڈ کے بلےباز چیڈبوس نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیڈ بوس نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔

کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے، چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے۔

چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

کنٹری بری نے اوٹاگو کی ٹیم کو 103رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور میچ 240 رنز سے جیت لیا۔

Watch Live Public News