محمد رضوان بھی شامی کے دفاع میں سامنے آ گئے

محمد رضوان بھی شامی کے دفاع میں سامنے آ گئے
ویب ڈیسک: پاکستانی اسٹار وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بھارتی باؤلر محمد شامی کے دفاع میں سامنے آ گئے. واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کی شکست کا ملبہ باؤلر محمد شامی پر ڈال دیا، میچ ختم ہوتے ہی محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا برے القابات سے نوازا گیا۔ محمد رضوان نے شامی کی تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے لیے لامحدود دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ محمد شامی ایک سٹار ہیں اوروہ واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہے۔ براہ کرم اپنے سٹارز احترام کریں۔ اس گیم کو لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔