ایبٹ آباد: بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ ہلاک

ایبٹ آباد: بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ ہلاک

ایبٹ آباد:‌ ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال سیف اللہ کے مطابق نجی ہسپتال میں ایک ساتھ پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے 6 بچے فوت ہو گئے جبکہ صرف ایک بچہ باقی رہ گیا ۔

ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس نے کہا ہے کہ بچے کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچے کی حالت تشویشناک ہے اور اسکا موجود وزن 1کلو ہے. ترجمان کا کہنا تھا کہایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔ چار بچوں کی موت نجی ہسپتال میں ہی ہو گئی تھی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔