سپریم کورٹ بار انتخابات،میاں رؤف عطاءاورمنیر احمد کاکڑآمنےسامنے

سپریم کورٹ بار انتخابات،میاں رؤف عطاءاورمنیر احمد کاکڑآمنےسامنے
کیپشن: سپریم کورٹ بار انتخابات،میاں رؤف عطاءاورمنیر احمد کاکڑآمنےسامنے

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کے انعقاد کا معاملہ، صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لئے 17 امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صدرِ کے عہدے کیلئے میاں رؤف عطاء  اور منیر احمد کاکڑ 2 امیدوار  ہیں،دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، سیکرٹری کے عہدے کیلئے سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ٹو مقابلہ ہوگا، سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے، پنجاب سے  نائب صدر کے لئے  رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔

بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدوار ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کیلئے محمد اورنگزیب خان اور راجہ زبیر حسین جرال امیدوار ہیں،فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے اورنگ زیب میر اور چوہدری تنویر اختر امیدوار ہیں،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لئے ملک بھر سے 17 اُمیدوار ہیں۔

  سپریم کورٹ الیکشن میں ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،لاہور میں سپریم کورٹ کے  14 سو سے زائد وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،29 اکتوبر کو صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر