امریکہ نے طالبان پرلگائی پابندیوں میں نرمی کردی

امریکہ نے طالبان پرلگائی پابندیوں میں نرمی کردی
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے طالبان پر لگائی جانیوالی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے افغانستان میں این جی اوز اور مخصوص تنظیموں کو عبوری حکومت کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی گئی ہے، امریکہ کی طرف سے دو لائسنس جاری کر دئیے گئے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق امریکہ کی طرف سے مخصوص تنظیموں اور این جی اوز کو طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ اقدام افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی عبوری حکومت پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی لیکن افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے دو لائسنس جاری کئے گئے ہیں،پہلے لائنس کے مطابق ا مریکی حکومت، اقوام متحدہ افغانستان میں طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین کر سکیں گے، دوسرے لائسنس کے بعد افغانستان میں امداد اور ادویات کی ایکسپورٹ میں آسانی مہیا کی گئی ہے۔

Watch Live Public News