آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، عمران خان کا دعویٰ

آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، عمران خان کا دعویٰ
لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نےدعویٰ کیا ہے کہ آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔ آڈیو لیک سے پتا چلا چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھرکا نوکر ہے، یہ خود مستعفی نہیں ہو گا، ہمیں استعفی لینا پڑے گا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے تو معاشرہ غلام بن جاتا ہے، جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گےبڑے کام نہیں کرسکتے، غلامی کرنے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کے سامنےکھڑا ہونا ہی جہاد ہے، خودغرض شخص بھی ظلم اور ناانصافی کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی سفیر نے کہاعمران خان کو نہ ہٹایا توپاکستان کیلئے مسائل ہونگے، پاکستانی سفیر میرے ماتحت تھا، ڈونلڈوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ امریکی سفیر نے کہا عدم اعتماد آئےگی جو کامیاب ہونی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ٹی کمپنیوں کیلئے زیرو ٹیکس رکھنا ہے، ہم نے آئی ٹی ایکسپورٹ زون قائم کیے ، ہمارے دوسرے سال 35 فیصد، تیسرے سال 45فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھیں جبکہ ہمارے آخری سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 75فیصد بڑھی۔انہوں نے کہا کہ 20سال قبل بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب، آج140ارب ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔ لیگی رہنما اسحاق ڈارسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار ہمارے دورمیں باہر نہیں گیا، یہ وزیراعظم کے جہاز پر بیرون ملک گیا، پتا نہیں 3سال سے اسحاق ڈار کا کون سا علاج چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل ہوتی ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف نے بلومبرگ کی اینکر کو کہاخدا کے واسطےپیسے دےدو، شہباز کہتا ہے پیسے نہ دیئے تو دیوالیہ ہوجائیں گے، اینکرنے کہا میں تو پیسے نہیں دے سکتی، شہبازشریف نے اینکرکو کہا آپ میڈیا کے ذریعے پیغام پہنچا دیں۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہاآڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔ آڈیو لیک سے پتا چلا چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھرکا نوکر ہے، یہ خود مستعفی نہیں ہو گا، ہمیں استعفی لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 سال ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی، ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی ختم ہوجاتی، چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کی مخالفت کی۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر میں تھوڑی شرم و حیا ہے تو مستعفیٰ ہوجائیں لیکن ان میں شرم وحیا نہیں ہمیں استعفیٰ دلوانا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔