پشاور: چار اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کے احکامات جاری

پشاور: چار اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کے احکامات جاری

پشاور ( پبلک نیوز) حکومت خیبر پختونخوا نے چار اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں چار اسسٹنٹ پروفیسرز (بی پی ایس18) کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حامد خان کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پاک سٹڈیز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور گوہر علی شاہ کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پاک سٹڈیز گورنمنٹ ڈگری کالج اکبر پورہ نوشہرہ میں تقرری کی گئی۔

ارشد محمد کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری گورنمنٹ ڈگری کالج شیوہ صوابی اور محمد علی شاہ کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر جی پی جی جی سی سیدو شریف سوات تقرری کر دی ہے۔مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسرز ارساں ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔