پی ایس ایل 6 بقیہ میچوں کیلئے ڈرافٹنگ مکمل

پی ایس ایل 6 بقیہ میچوں کیلئے ڈرافٹنگ مکمل

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچوں کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

پشاور زلمی نے فیبئین ایلین، رومیں پاول، فڈل ایڈورڈز کا انتخاب کر لیا، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، تھیسرا پریرا، لٹن داس کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ مہمودواللہ، رحمان اللہ گرباز، جارج لنڈے، اوبے میکوئے ملتان سلطان میں شامل ہو گئے۔

لاہور قلندرز نے شکیب الحسن، جیمز فالکنر، جوو برنس، کیلم فرگوسن، سیکوکے پراسنا کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹر نے ونڈیز آل راونڈر آرنڈرے رسل کو چن لیا۔ عثمان خواجہ اور جانے من ملان اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن چھ متبادل ڈرافٹس

پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کے لیے پشاور زلمی نے متبادل غیر ملکی کرکٹرز منتخب کرلیے۔ پی ایس ایل چھ بقیہ میچز کے لیے فیبین ایلن، رومن پاول اور فیڈل ایڈورڈز پشاور زلمی میں شامل ہو گئے۔

ڈیوڈ ملر اور شرفن ردرفورڈ بھی بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ روی بوپارہ، ثاقب محمود، ٹام کوہلر کیڈ مور، مجیب الرحمان بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔