وفاقی دارالحکومت میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کے دن میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسمیات کی جانب سے کی گئی تازہ پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 36 درجہ سینٹی گریڈ تک رہے گا۔