کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کون تھی؟

کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کون تھی؟
کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کا تعلق بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کی مزید تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے احاطے میں چینی زبان کے مرکز کے قریب ایک خود کش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جنید بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک خاتون خود کش حملہ آور نے کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ تنظیم کی جانب سے کسی خاتون نے ایسی کارروائی کی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ کے اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وہ دو بچوں کی ماں تھی اور ان کا تعلق کیچ سے تھا۔ https://twitter.com/Irumf/status/1518929328502890496?s=20&t=3oI2xD27cY4YXeb_TTWeyw مجید بریگیڈ کے مطابق انہوں نے دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی تھیں اور وہ کراچی کی ایک یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار شاری بلوچ کے خاندان والوں نے بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کی تصدیق کی مگر ان کو شاری بلوچ کے حوالے سے دیگر تفصیلات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ شاری بلوچ تین مہینے پہلے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کرنے آئی تھی اور انہوں نے کیچ میں اپنی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی۔ https://twitter.com/mugheesali81/status/1519043029860036608?s=20&t=3oI2xD27cY4YXeb_TTWeyw واجد بلوچ کے مطابق ان کے شوہر ڈاکٹر ہیں اور وہ کچھ ماہ پہلے ایم فل کی ڈگری میں داخلہ لینے کے لئے اپنے شوہر اور بچوں سمیت کراچی منتقل ہوئی تھیں اور وہیں رہائش پذیر تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔