لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف اوراداکارہ امر خان کی فلم ’’دم مستم‘‘ ریلیز سے پہلے ہی قانونی چارہ جوئی کا شکار ہو گئی ہے - تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دم مستم‘میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگ استعمال کرنے پر خواجہ سرا نے مذکورہ فلم کی ریلیز رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ دم مستم ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو کہ عید الفطر پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ، اور فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ عمار خان اور اداکار عمران اشرف شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم دم مستم میں خواجہ سرا کو کھسرا کا لفظ خذف کرنے کیلئے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں پر بننےوالی فلم عید پر ریلیز ہو رہی ہے کہ جس میں خواجہ سرا کو کھسرا کہہ کر پکارا گیا ہے ۔ مگر سپریم کورٹ خواجہ سرا کو کھسرا کہہ کر پکارنے سے روک چکی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم سے کھسرے کا لفظ خذف کرنے کا حکم دیا جائے،کہ جس پر عدالت نے سنسر بورڈ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔