سپریم کورٹ نے سوکھے درختوں کی جگہ نئے درخت لگانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے سوکھے درختوں کی جگہ نئے درخت لگانے کا حکم دیدیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: درختوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ فٹ پاتھ اور دیگر مقامات پر موجود سوکھی درختوں کی جگہ نئے درخت لگائے جائیں ، درخت جوکہ آکسیجن کی بہتر فراہمی اور کلائمٹ چینج کی صورتحال میں مددگار ہوتے ہیں، بد قسمتی سے ان درختوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں کئے گئے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اگر سڑکوں کے اطراف درختوں کی دیکھ بھال کی جاتی تو پیدل چلنے والے است زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکتے تھے۔لوکل گورنمنٹ کو ان درختوں کی دیکھ بھال بہتر طور پر کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ لوکل گورنمنٹ اس حوالے سے فوری طور پر سروے کرکے رپورٹ تیار کریں۔