ویب ڈیسک: کابل ایئرپورٹ کے باہر 3دھماکے، بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔زخمی ہونے والوں کی تعداد 140 بتائی جا رہی ہے. امریکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں امریکا کے بارہ فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ طالبان کے متعدد گارڈز کی اموات کی بھی خبر سامنے آئی ہے۔ مشرقی گیٹ پر دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔ دوسرا دھماکہ قریبی ہوٹل کے باہر ہوا، تیسرا دھماکہ بھی کچھ وقفے کے بعد قریبی ہوٹل کے باہر ہوا۔ ائیرپورٹ پر حملہ کے وقت کئی جہاز موجود تھے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ خیال رہے کہ فروری 2020 کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔