کراچی ( پبلک نیوز) اپوزیشن حکومتوں نے ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کے خاتمے میں میدان مارلیا۔ سندھ سب سے بازی لے گیا۔ تین سال میں سب زیادہ درخت لگا کر سندھ حکومت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ صوبہ سندھ نے 40 کروڑ 83لاکھ 90 ہزار درخت لگائے۔ تفصیلات کے مطابق تین سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ارب 70 لاکھ 87 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے۔ تین سال کے دوران درخت لگانے میں خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا۔ تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے 39 کروڑ 9 لاکھ 40 ہزار درخت لگائے۔ آزاد جموں کشمیر حکومت نے تین سال کے دوران 11 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار درخت لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت تین سال کے دوران درخت لگانے میں چوتھے نمبر پر رہی۔ پنجاب حکومت نے 6 کروڑ 86 لاکھ 75ہزار درخت لگائے۔ گلگت بلتستان نے تین سال کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ اور بلوچستان حکومت نے 61 لاکھ درخت لگائے۔