بچے 4 دن سے بھوکے،خاتون کی 15 پر کال،پولیس راشن لیکر گھر پہنچ گئی

بچے 4 دن سے بھوکے،خاتون کی 15 پر کال،پولیس راشن لیکر گھر پہنچ گئی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون نے پولیس مددگار ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بچوں کے 4 دن سے بھوکے ہونے کی اطلاع دی ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 15 پر کال کرکے بتایاکہ بچے 4 دن سے بھوکے ہیں دکاندار اورمحلے دار راشن نہیں دے رہے۔پولیس کی جانب سے اس کی اطلاع متعلقہ اہلکاروں کی دی گئی اور ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ شمس کالونی کےعلاقے ایچ 13 میں خاتون کی فیملی کو آٹا، چینی، چاول اور گھی وغیرہ پہنچایا گیا ہے، خاتون کے5 بچے ہیں جبکہ شوہربیرون ملک سےبیروزگارپاکستان لوٹ چکاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔