افغانستان سے ذلت آمیز انخلا، صدر بنتے ہی ہر ذمہ دار کا استعفا میری میز پر ہوگا، ٹرمپ

gibbard favours trump
کیپشن: gibbard favours trump
سورس: google

ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس کو افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران ہونے والی افراتفری کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے جبکہ دوسری جانب سابق ڈیموکریٹک نمائندہ تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے 13 فوجی اہلکاروں کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
  یہ ٹرمپ ہی تھے جنہوں نے 2020 میں صدر کی حیثیت سے امریکہ سے انخلا کے لیے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
یہ ٹرمپ ہی تھے جنہوں نے 2020 میں صدر کی حیثیت سے امریکہ کے ملک سے انخلا کے لیے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا تاہم صدر جو بائیڈن نے کچھ ماہ کی تاخٰر کے بعد 2021 کو اسے نافذ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن جب سے کملا ہیرس ان کی حریف بنی ہیں تب سے وہ وائٹ ہاؤس کے پالیسی فیصلوں کے لیے انہیں مورود الزام ٹھہرا رہے ہیں۔
امریکہ کی نیشنل گارڈ ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران سابق صدر نے کہا کہ ’ذلّت آمیز انخلا نے امریکی ساکھ کو تباہ کر دیا اور یہ کملا ہیرس اور جو بائیڈن کی وجہ سے ہوا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اب ووٹرز پانچ نومبر کو کملا (ہیرس) اور جو (بائیڈن) کو برطرف کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے، اور جب میں عہدہ سنبھالوں گا تو افتتاحی دن میں افغانستان کی صورتحال میں ملوث ہر سینیئر اہلکار کا استعفیٰ دوپہر کو میری میز پر ہو گا۔‘
دوسری جانب سابق ڈیموکریٹک نمائندہ تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔ تلسی گبارڈ نے طویل عرصہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا عندیہ دیا تھا حالانکہ اُس وقت وہ  ڈیموکریٹ کے طور پر امریکی ایوان میں بیٹھی تھیں۔
2019 میں جب  ایوان نمائندگان میں یوکرین کے ساتھ معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا جا رہا تھا تو وہ واحد قانون ساز تھیں جنہوں نے سابق صدر کی حمایت کی تھی۔
پیر کو تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھتے ہوئے امن کے حصول میں مخالفین، آمروں، اتحادیوں اور شراکت داروں کا  مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے ڈیموکریٹک وائٹ ہاؤس کی مذمت کی کہ ’اب امریکہ کو دنیا بھر کے خطوں میں متعدد محاذوں پر متعدد جنگوں کا سامنا ہے اور جوہری جنگ کے دہانے پر ہے جتنا کہ ہم پہلے کبھی نہیں تھے۔‘
تلسی گبارڈ نے 2020 میں یہ کہتے ہوئے خود صدر کے لیے انتخاب لڑا کہ ’مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگوں نے خطے کو غیر مستحکم کیا، امریکہ کو غیرمحفوظ بنایا اور ہزاروں امریکی جانیں ضائع کیں‘ اور یہ کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز اس کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے بحث کے دوران کملا ہیریس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے انہیں اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا جو صدر جو بائیڈن نے بالآخر جیت لی۔
ایک اور سابق ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدوار نے بھی حال ہی میں ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔ گذشتہ ہفتے، آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے یہ کہتے ہوئے اپنی مہم معطل کر دی کہ وہ عام انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔
 

Watch Live Public News