ویب ڈیسک: سرگودھا میں واٹس ایپ پر کلاس فیلوز کے مابین تلخ کلامی پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے گولی مار کر اپنے کلاس فیلو کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کا واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے ظفر کالونی میں پیش آیا۔ جہاں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے اپنے کلاس فیلو کو گولی مار کرقتل کردیا۔
سرگودھا اربن ایریا پولیس نے مقتول طالب علم کے والد کی درخواست پر اس کے قاتل دوست اور والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر قتل کے واقعے میں ملوث 13 سالہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں آپس میں گہرے دوست تھے اور آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم تھے۔ سرگودھا معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم اور اس کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر جا چکے ہیں۔