توشہ خانہ 2ریفرنس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرنیب کو نوٹس

توشہ خانہ 2ریفرنس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرنیب کو نوٹس
کیپشن: توشہ خانہ 2ریفرنس:عمران خان،بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرنیب کو نوٹس

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف  توشہ خانہ بلغاری جیولری سیٹ کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئی، عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر ہوئیں۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔نیب توشہ خانہ بلغاری جیولری سیٹ کیس میں ریفرنس دائر کر چکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

Watch Live Public News