ویب ڈیسک: اے این ایف کے عملے نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 4 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 49 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 54 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
گوجرانوالہ میں نیو محمد آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کرلی گئی، اس کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ اٹک میں بھی اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔