”دفاعِ وطن کے لیے ہر چیلنج کا جواب دیں گے“

”دفاعِ وطن کے لیے ہر چیلنج کا جواب دیں گے“

راولہنڈی(پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 27 فروری کو قوم سے تعاون سے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھر پور طریقے سے دیا جائے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 27 فروی پاکستان کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، 26 فروری 2019 کو بھارت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کو لاک کیا تھا، جس کے لیے میراج طیاروں کی مدد لی گئی تھی، پاکستانی طیاروں نے اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کی طرف سے مقابلے کیلئے بھیجے گئے 2 طیاروں کو مار گرایا گیا، افراتفری کے عالم میں بھارتی ائیر ڈیفنس نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، تباہ ہونے والے مگ 21 کا پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی ناعاقبت اندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارکباد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم و استقلال سے اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دیا۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا تھا۔ پاک فضائیہ نے سرپرائز ڈے پر صدائے پاکستان کے نام سے خصوصی نغمہ بھی جاری کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔