پاکپتن کے محمد فیاض نے ایک اور جہاز تیار کر لیا

پاکپتن کے محمد فیاض نے ایک اور جہاز تیار کر لیا

پاکپتن( پبلک نیوز) پاکپتن کے باصلاحیت نوجوان محمد فیاض نے دو سال بعد ہی ایک اور نیا جہاز تیار کر لیا ہے جس میں پہلے سے زیادہ بہتر خصوصیات شامل ہیں۔

پبلک نیوز سے گفتگو میں محمد فیاض کا کہنا تھا کہ کم قیمت جہاز بنا کر زراعت سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب لانا چاہتا ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تاہم پولیس نے جہاز اڑانے پر پھر سے سنگین مقدمات کی دھمکیاں دی ہیں۔ محمد فیاض نے کہا کہ جہاز بنانے کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن اس کے لیے کہیں سے تربیت حاصل نہیں کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے 2019 میں بھی جہاز اڑانے پر فیاض کو جیل بھیج دیا تھا۔ دو سال قبل بھی پبلک نیوز نے باصلاحیت نوجوان کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسکے فن کیلئے اعلی سطح پر آواز اٹھائی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔