ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً 46 منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد بھارتی حدود میں داخل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ امریکا سے واپسی پر صبح پونے 6 بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جہاں سے وہ لاہور سے ہوتے ہوئے بھارت چلا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 3 روزہ دورہ امریکا پر تھے، امریکا روانگی کے وقت بھی انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔
اس سے قبل اگست میں بھی نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔