لاہور ( پبلک نیوز) پی ایس ایل 7 فاتح ٹیم اور دیگر انعامات کا اعلان۔ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم مالا مال ہوجائے گی۔ پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے۔ پی ایس ایل 7 کی رنرز اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملیں گے۔ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔ پلئیر آف دی میچ کو 5 لاکھ ملتے ہیں جبکہ ٹوٹل رقم ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ملیں گے۔ ایمپائر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔ باولر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے ملیں گے۔ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ جبکہ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ روپے ملیں گے۔ آل راونڈر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ جبکہ سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کو بھی 35 لاکھ روپے ملیں گے۔ پی ایس ایل 7 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔