لاہور: پی ایس ایل سیزن 8 کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو110 رنز سے شکست دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 90 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے،مرزا طاہر بیگ 20، فخر زمان نے 36 اور سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔راشد خان نے 18 ،حسین طلعت 6 اور ڈیوڈ نے 12 رنز بنائے،اسکے علاوہ سکندر رضا 23 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 18، رحمان اللّٰہ گرباز23، ریسی ونڈر ڈسن نے 3 رنز بنائے۔ اعظم خان 4، آصف علی3 اور کپتان شاداب خان نے صرف 4 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹام کرن 10، حسن علی 4 رنز بنا سکے جبکہ فہم اشرف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3 ،راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔