معروف مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی فیملی میں ایک نیا اضافہ متوقع

معروف مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی فیملی میں ایک نیا اضافہ متوقع

(ویب ڈیسک )بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی فیملی میں ایک نیا اضافہ متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے  شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

سدھو موسے والا کے خاندان کے کچھ افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کی 58 سالہ والدہ چرن کور اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دیں گی اور اس وقت وہ 6 ماہ سے نامعلوم مقام پر ہیں۔

پنجابی گانوں کے معروف گکوکار سدھو موسے والا کے والد 60 سال کے ہیں اور بیٹے کی طرح سیاست کے میدان میں اتر چکے ہیں۔ سدھو موسے والا نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

سدھو موسے والا کے والدین مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کے دہقانوں کی دہلی چلو مارچ کے حمایت کررہے ہیں۔

سدھو موسے والا کے والدین اس خبر کی بذات خود تصدیق کے لیے دستیاب نہیں تاہم خاندانی ذرائع اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوڑے نے بچے کی پیدائش کے لیے طریقہ علاج ’’آئی وی ایف‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو دو سال قبل گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ گلوکار کو 30 گولیاں لگی تھیں۔

Watch Live Public News