نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کا دوسرا آپریشن

NAUJOT SINGH SIDHU's wife second surgery
کیپشن: NAUJOT SINGH SIDHU's wife second surgery
سورس: google

ویب ڈیسک :نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کا دوسرا آپریشن، سرجری ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی، سابق کرکٹر  ، سیاستدان اور میزبان کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ، سوشل میڈیا صارفین کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں ۔

 رپورٹ کے مطابق  5 اپریل کو اپنی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کے بارے میں  نوجوت سنگھ سدھو نے ایک ٹویٹ شیئر کیا۔

 اپنے شیئر  کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر نوجوت کی چھاتی کے کینسر کی دوسری سرجری ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن "ساڑھے تین گھنٹے" تک جاری رہا۔

 انہوں نے کیپشن میں لکھا  اس کا عزم ثابت قدم ہے، مسکراہٹ اس کے چہرے سے کبھی نہیں جاتی، ہمت تیرا نام نونی ہے۔ ڈاکٹر روپندر نے جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے،‘‘ انہوں نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ڈاکٹر نوجوت کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔