ویب ڈیسک: کئیر اسٹارمر کااہم مشن ۔۔ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کی قربتوں کو کم کرپائیں گے۔۔ اہم ملاقات وائٹ ہاؤس میں آج ہورہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر جب وائٹ ہاؤس کے اوول آفس پہنچیں گے تو ان کا سامنا ایک سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹسن چرچل کے مجسمے سے ہوگا جس سے امریکی صدر اتنے متاثر ہیں کہ ان کا Bust اپنے دفتر میں لگا رکھا ہے ۔
لیکن کیا اسٹارمر ڈونلڈ ٹرمپ سے یوکرین کے لئے حفاظتی ضمانت اور نیٹو اتحاد کو بچا پائیں گے ؟ اس سوال کا جواب کچھ دیر میں مل جائے گا۔
تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی اس کی تلاش میں واشنگٹن پہنچے تھے اور ناکا م لوٹے ہیں ۔
اپنے ہوائی جہاز میں دوران سفر برطانوی وزیر اعظم کئیر سٹارمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ امریکی وعدے کے بغیر قابل عمل نہیں ہو گا۔ اسٹارمر نے صحافیوں کو بتایا، ’’مجھے پوری طرح یقین ہے کہ ہمیں جنگ بندی کی نہیں، پائیدار امن کی ضرورت ہے اور ایسا کرنے کے لیے ہمیں حفاظتی ضمانتوں کی ضرورت ہے۔
یادرہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو بہت زیادہ حفاظتی ضمانتیں نہیں دینے جا رہے ہیں۔ ہم یورپ سے ایسا کہنے جا رہے ہیں... یورپ یوکرین کا قریب ترین پڑوسی ہے۔