کراچی؛ بازار میں سرعام شہری قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی؛ بازار میں سرعام شہری قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ منظور کالونی میں فائرنگ سے ریحان نامی شہری کے جاں بحق ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔
  پبلک نیوز نیٹ ورک کو  موصول ہونے والی فوٹیج میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد اتے ہیں، گلی میں ریحان اپنے دوستوں کیساتھ بیٹھا ہوا تھا۔
 مسلح افراد سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوتی ہے،  موبائل فون اور دیگر سامان نہ دینے پر مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے سید ریحان شاہ زمین پر گر گیا،مسلح ڈاکو اس دوران موٹرسائیکل پر بیٹھ کر علاقے سے فرار ہوگئے۔

Watch Live Public News