پی ڈی ایم کے 5 فروری جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا

پی ڈی ایم کے 5 فروری جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا

پبلک نیوز: نوازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ن لیگ کے قائد  کا سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی، کہا تمام جماعتوں کا یکساں موقف ہونا چاہیے، پی ڈی ایم کے 5 فروری جلسے کا مقام بھی تبدیل کر دیا گیا، 5 فروری کو اب راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں جلسہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی درخواست پر پی ڈی ایم کے 5 فروری جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا، پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نے بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا، نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو یکساں موقف اختیارکرنا چاہیے، بطور پی ڈی ایم سربراہ آپ بلاول اور آصف زرداری سے بات کریں، مولانا کا کہنا تھا کہ چار فروری کے اجلاس میں تمام آپشنز پر کھل کر بات ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔