حکومت مخالف اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ

حکومت مخالف اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ، مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو اور مریم کی نواز شریف اور زرداری کو شکایات کے انبار لگا دئیے، انہوں کے کہا کہ اگر فیصلے بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ہی کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کا کیا فائدہ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فون پر آصف زرداری اور نواز شریف سے گلے شکوئوں کے انبار لگا دئیے، مولانا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے فیصلے پی ڈی ایم کے بجائے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈرائنگ روم میں ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ہی کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کا کیا فائدہ ہوا، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان باقاعدہ طورپر پی ڈی ایم کی سطح پر کیا جائے جبکہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی سولو فلائٹ سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کے تحفظات بھی شدید ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات، سینٹ الیکشن اور ان ہائوس تبدیلی کے بیانات کے بعد مولانا فضل الرحمان تنہا ہوگئے ہیں تاہم سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔