بھارتی ریاست بہار میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل

بھارتی ریاست بہار میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل

بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک صحافی بدھی ناتھ جھا عرف اویناش کا بہیمانہ طریقے سے زندہ جلاکر قتل کردینے کا معاملے سامنے آیا ہے۔ مذکورہ صحافی 9 نومبر کو وہ غائب ہوئے اور 12 نومبر کو ان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔ مقتول صحافی کے بڑے بھائی نے فرضی نرسنگ ہوم سینٹر چلانے والے درجنوں ہسپتالوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک نوجوان صحافی کا بہیمانہ طریقے سے زندہ جلاکر قتل کردیا گیا ۔ صحافی کو زندہ جلاکر اس کی لاش کو کپڑوں میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ یاد رہے کہ 24 روز پہلے ہی نوجوان صحافی اویناش نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ لڑوں گا تب تک، زندہ ہوں جب تک۔ صحافی کی لاش کی پہچان بڑے بھائی اور ماں نے کی ہے۔ مقتول صحافی کے بڑے بھائی نے مقامی نامعلوم فرضی نرسنگ ہوم چلانے والوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی بدھی ناتھ جھا عرف اویناش کی لاش بینی پٹی بسیٹھ کی قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے جھاڑیوں سے ملی ۔ وہ ایک یوٹیوب چینل چلاتے تھے اور وہ آر ٹی آئی ایکٹویسٹ بھی تھے۔ مقتول صحافی 09 نومبر کی رات بینی پٹی سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔ 12 نومبر کو لاش کی پہچان ان کے بڑے بھائی اور ماں نے ہاتھ کی انگلی میں پہنی انگوٹھی، کپڑے، منہ اور پیر میں تل کو دیکھ کی ۔صحافی دیر رات سے غائب تھا، کافی تلاش کے بعد نہ ملنے پر نومبر کو بینی پٹی تھانے میں مقتول کے بڑے بھائی نے رپورٹ درج کرائی تھی.

صحافی کے بارے میں بینی پٹی کے ایس ڈی پی او ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس کے ذریعے واردات کی تفتیش جاری ہے. جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.