آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون بنے گا؟

آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون بنے گا؟
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون بنے گا،فیصلہ جلد ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لئے مشاورت شروع کردی ہے. تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کی ہے اور وہ اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں میں ہے، رواں ماہ 25 تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں مرکز میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے بالترتیب 11 اور 6 نشستیں حاصل کی ہیں ۔مخصوص نشستوں کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے پاس 31 سیٹیں ہو جائیں گی۔ اس صورتحال میں یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ آخر وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے کس کو منتخب کیا جائے گا. گزشتہ روز بھی وزیر اعظم کی قریبی رفقا کے بیٹھک ہوئی، وزیراعظم اور وزرا کے ناموں پر مشاورت کی گئی. اجلاس میں وفاقی وزراء شریک ہوئے، مختلف تجاویز بھی دی گئیں. آزادکشمیر کی وزارت عظمی کی دوڑ میں تین نام شامل ہیں،حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے . سردار تنویر الیاس خان ، چوہدری انوارالحق اور بیرسٹر سلطان محمود مضبوط امیدوار ہیں. بیرسٹر سلطان وزیر اعظم کی دوڑ میں ہارٹ فیورٹ سمجھے جانے لگے ہیں. حتمی فیصلہ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت کریں گے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔