ویب ڈیسک: سٹٰیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں شرح سود ایک مرتبہ پھر 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے۔ مہنگائی 8.9 فیصد پر آ چکی، مزید کمی آ رہی ہے۔ جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ برآمدات، ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں اب تک 1.80 ارب ڈالر آ چکے۔ ایس ایم ای فنانسنگ کے لیے اسٹیٹ بینک نئی سکیم کا اعلان کرے گا۔