ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں سے کتنے ہی لوگ ذہنی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔ کچھ اس مرض کا شکار ہوئے جبکہ دیگر اس کے حملہ آور ہونے ہی سے خوف میں مبتلا ہو گئے۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ رواں ماہ جولائی کے دوران پاکسستان میں کورونا کے باعث اموات کا تناسب پوری دنیا کی نسبت زیادہ رہا۔ اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں ماہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے سبب ہلاکتوں کی شرح 2.15 سے 2.17 تک رہی جبکہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد تک دیکھنے میں آئی۔ یہ اموات کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہوئیں۔ ماہرین صحت کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ عوام نے اگر ویکسی نیشن نہ کرائی اور کورونا کے حوالے سے واضح کردہ ایس او پر عمل نہ کیا تو اس شرح اضافہ کو کوئی نہیں روک سکتا۔