کوئٹہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، چائلڈ پورنوگرافی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کو شکایت ملی کہ ملزم شکایت کنندہ کی منگیتر کو وڈیوز اور تصاویر کے بہانے سے بلیک میل کرنے کے ساتھ رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔سائبر کرائم سرکل کی کامیاب کارروائی سے ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش میں ملزم کے استعمال میں موبائل سے شکایت کنندہ اور اس کی منگیتر کے علاوہ بلیک میلنگ کے پیغامات اور چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔