سٹاک ایکس چینج کریش، ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے

سٹاک ایکس چینج کریش، ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملکی معیشت کے حوالے سے انتہائی بری خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے جبکہ ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1552159047788498944?s=20&t=lPPTiki5utLl-a8-Up6bQQ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔ بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1552155400698576897?s=20&t=lPPTiki5utLl-a8-Up6bQQ اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔ اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔