ویب ڈیسک: پاکستان میں اے لیول کا ریاضی کا پرچہ لیک ہوا،کیمرج انٹرنیشنل امتحان کی تحقیقات میں ثابت ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امتحان لیک ہونے پر کیمرج انٹرنیشنل کا تشویش کا اظہار، لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ پاکستان میں لیک ہوا، پاکستان میں امتحان سے قبل بیشتر طلبا نے ریاضی کا پرچہ دیکھا۔نقل میں ملوث طلبا کے خلاف کیمرج نے پلان جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبا کو باقی امتحانات کی پرفامنس، ریاضی کے دیگر امتحانات پر نمبر ملیں گے،تمام طلبا کو منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو۔
کیمرج کا کہنا ہے کہ جو طلبا دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے،طلبا کے لیے دوبارہ امتحان کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی،پیپر لیک ہونے سے متعلق سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔